پاکستان سے2 ہزار 687 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

پاکستان سے قبل از حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہےاور اب تک 2 ہزار 687 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔

کوآرڈینیٹر مدینہ منورہ کاشف حسین اور وزارتِ مذہبی امور کے دیگرعملے نے عازمین حج کا ان کی رہائش گاہ پر استقبال کیا۔

حکام کے مطابق عازمین کے آرام اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیےغیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔آمد کے موقع پر ایک باقاعدہ استقبالیہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں کیک کاٹنے کی تقریب اور خصوصی عشائیہ شامل تھا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عازمین کو بہتر اور خوشگوار سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان آئندہ ہفتوں میں حج کی ادائیگی کیلئےسعودی عرب پہنچیں گے، جو اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔

حکام پاکستانی عازمین  کیلئےٹرانسپورٹ، رہائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے انتظامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Back to top button