امریکا ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر رہا ہے، ایران دباؤ میں نہیں آئے گا : مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا چاہتا ہے ایران ہتھیار ڈال دے، لیکن ایران کسی بھی دباؤ یا طاقت کے سامنے سر نہیں جھکائےگا۔ ایران کی خارجہ پالیسی خود مختاری اور قومی مفاد پر مبنی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ بامعنی مذاکرات کےلیے وعدوں کی پاسداری بنیادی شرط ہے،تاہم امریکی حکام کی جانب سے غیرتعمیری اور متضاد بیانات صورت حال کو مزید پیچیدہ بنارہے ہیں۔
ٹرمپ کا ایران کےساتھ جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کااعلان
صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے امریکا پر اعتماد نہ ہونے کی وجوہات تاریخی بد اعتمادی ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ امریکا دراصل ایران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کررہا ہے،لیکن ایران کسی بھی قسم کے دباؤ یا طاقت کے سامنے سر نہیں جھکائےگا۔ ایران کی خارجہ پالیسی خود مختاری اور قومی مفاد پر مبنی ہے اور ملک کسی بھی غیرحقیقی وعدوں یا غلط معلومات کے ذریعے عوامی اعتماد کو متاثر نہیں ہونےدے گا۔
