صدر ٹرمپ ایران سے جلد ڈیل کےلیے پُر امید

 

 

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہوجائے گی تاہم وہ جلد بازی میں کوئی بُری ڈیل نہیں کریں گے۔ بدھ تک ڈیل نہ ہوئی تو جنگ یقینی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کےلیے نائب صدر جے ڈی وینس، سٹیو وٹکوف اور جیرڈ  کُشنر اسلام آباد جارہے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران سے جو معاہدہ کرنے جارہے ہیں وہ اوباما کے جوہری معاہدے سے بہتر ہوگا،دنیا فخر کرےگی۔

امریکا ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر رہا ہے، ایران دباؤ میں نہیں آئے گا : مسعود پزشکیان

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ بدھ تک ایران سے ڈیل نہ ہوئی تو جنگ یقینی ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ جنگ بہت بڑے پیمانے پر جیت رہےہیں،فیک نیوز میڈیا ایران کی جیت کی دعائیں کررہا ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

 

 

Back to top button