ایران سےمذاکرات کا دوسرا دور بدھ سے شروع ہوگا،امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بدھ سے شروع ہوگا۔
امریکی ٹی وی نے بتایا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس منگل کے روز واشنگٹن سے پاکستان کےلیے روانہ ہوں گے۔
امریکی میڈیا نے یہ بھی کہا کہ دونوں طرف سے جارحانہ بیانات کی وجہ سے مذاکرات میں مشکلات ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہہ چکے ہیں کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس وفد کے ساتھ جلد پاکستان پہنچیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کوئی گیم نہیں کھیل رہا، پیشرفت ہوئی تو وہ ایرانی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
سوشل میڈیا بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کی قیادت سمجھ دار ہوئی تو ایران ایک اچھا اور شان دار مستقبل حاصل کر سکتا ہے۔
