محسن نقوی کی ایرانی سفیر سے ملاقات،مذاکراتی عمل پرتبادلہ خیال

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات ہوئی۔ایران امریکامذاکرات کے انتظامات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
محسن نقوی نےایرانی سفیررضاامیری مقام سے ملاقات میں کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی و مذاکراتی حل پر زور دیا۔
فریقین کے درمیان ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے حالیہ دورہ ایران سے متعلق آگاہ کیا، ایرانی سفیر نے کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے مثبت و تعمیری کردار کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، پاک ایران برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان ایران، امریکا تنازع کا مذاکراتی حل چاہتا ہے، تنازع کا دیرپا حل خطے کے امن و استحکام کا ضامن ہے۔
