سری لنکن کرکٹر پر پی ایس ایل کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ نےمعاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن کرکٹر داسن شناکا پر پی ایس ایل کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 11 کیلئے لاہور قلندرز کے داسن شناکا نے ایونٹ سے دستبردار ہوکر معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے بعد وہ اگلے سال پی ایس ایل 12 میں شرکت کیلئےنااہل قراردیئےگئے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، داسن شناکا کی پی ایس ایل 11 سے دستبرداری قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی ساکھ اور معیار برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔
پی سی بی کے مطابق داسن شناکا نے کہا ہے کہ میں پی ایس ایل سے دستبرداری کے اپنے فیصلے پر دل سے افسوس کرتا ہوں اور پاکستان کے عوام، شائقین اور پوری کرکٹ برادری سے خلوصِ دل سے معذرت چاہتا ہوں۔

Back to top button