پاکستانی فاسٹ بولرز نے ایشیا کپ میں نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے پاک بھارت میچ کے دوران تاریخ رقم کردی۔
ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اور حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔