فتح اورحماس سمیت فلسطینی دھڑوں میں اختلافات ختم

فتح اورحماس سمیت مختلف فلسطینی دھڑوں نے اختلافات ختم کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق چین میں ہونیوالے مذاکرات میں فتح اورحماس نے اختلافات ختم کرکے معاہدے پر دستخط بھی کردیئے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یئی نے بھی معاہدےکی باضابطہ تصدیق کی ۔ اجلاس میں فلسطین بھر سے 14 دھڑوں نے شرکت کی، اجلاس میں شریک تمام فلسطینی دھڑوں نے غزہ پٹی میں فوری جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کے معاہدے پراتفاق کیا ہے۔
مذاکرات میں فلسطینی علاقوں میں عارضی قومی مصالحتی حکومت قائم کرنے پر اتفاق ہوا، عارضی قومی مصالحتی حکومت جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ پٹی اور مغربی کنارے کا انتظام سنبھالا جائے گا ۔مصالحتی حکومت تمام 14 دھڑوں پر مشتمل نئے انتخابات تک قائم رہے گی۔