کینالز منصوبہ : سیلاب کا پانی استعمال کرنے پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا ، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینالز منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا اور اس پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوسندھ کے کسانوں کی فکرکیوں نہیں ہوتی؟ پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدارمیں ہے، اپنی کارکردگی پردھیان دے، اگرپیپلزپارٹی غلط بیانی سے کام لےگی توجواب دینا پڑے گا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس منصوبےمیں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تونہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی کا کیا کریں گے۔
سینیٹ:پیپلزپارٹی کاکینالز منصوبے پر احتجاج، واک آؤٹ
انہوں نےکہا کہ ابھی کوئی بھی نہربننا شروع ہی نہیں ہوئی مگر ایسا نہیں کہہ رہی کہ اتفاق رائے نہیں ہوا تونہریں نہیں بنیں گی، مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے۔
یاد رہےکہ دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کےخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہےجب کہ وکلا کی جانب سے سکھر ببرلو بائی پاس پر دیا گیا دھرنا بھی تاحال جاری ہےجس کےباعث سندھ اور پنجاب کےدرمیان ٹریفک معطل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں وزیراعظم کےمشیر برائےسیاسی امور رانا ثنااللہ اور وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات کرنے اتفاق ہوا تھا۔