پمزواقعہ پردل رنجیدہ ہے،ذمہ داروں کوسزاملنی چاہئے،نوازشریف

صدرمسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا کہ پمزواقعہ پردل رنجیدہ ہے،سانحہ کے ذمہ داروں کوسخت سزا ملنی چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پمز اسپتال میں پیش آنے والے آتشزدگی کے المناک واقعے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر افسوس ہوا۔میں سوگوار والدین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو صبر و استقامت عطا فرمائے، حکومت کو چاہیے کہ اس واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرے، ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ آج علی الصبح پمز اسپال کے گائنی وارڈ کے آئی سی یو میں آتشزدگی کے واقعے میں 15 نومولود جاں بحق ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو معطل کرتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔

 

Back to top button