غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،24گھنٹے میں مزید50فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے24گھنٹوں کےدوران مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھاتے ہوئے بےگھر فلسطینیوں کے کیمپوں اور خیموں پر بمباری کی ۔ادھر اردن اور مصر نے اسرائیل اور حماس میں 5 سے 7 سال جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کردیں جب کہ منصوبے میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار نے بیان حلفی میں نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
اس کے علاوہ یمن میں دارالحکومت صنعا سمیت مختلف مقامات پر امریکی فضائی حملے رپورٹ ہوئے تاہم فوری جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔