ناپسندیدہ افراد سے واٹس ایپ سے غائب رہنےوالافیچربھی آگیا

واٹس ایپ دوستوں اور گھر والوں سے رابطے میں رہنے کا بہترین ذریعہ ہے۔مگر اب ناپسندیدہ افرادسےواٹس ایپ سے غائب رہنےوالافیچربھی آگیا۔
مگر یہ دفتری ساتھیوں اور دیگر ایسے افراد کے لیے بھی اہم ہے جو آپ سے رابطے میں رہنا چاہتے ہیں مگر آپ کو ان کا ساتھ کچھ زیادہ پسند نہیں ہوتا۔ اگر آپ اس طرح کی بات چیت، غیر ضروری پیغامات یا کمنٹس سے بچنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ پر خود کو ‘غائب’ کر سکتے ہیں۔ جی ہاں واقعی چند فیچرز کے ذریعے آپ واٹس ایپ پر کسی جادوگر کی طرح خود کو غائب کر سکتے ہیں۔ ان فیچرز سے آپ واٹس ایپ پر ایک طرح کا انکوگنیٹو موڈ متحرک کر سکتے ہیں۔
اگر آپ بہت زیادہ مصروفیت کی وجہ سے ہمیشہ وقت پر میسج کا جواب نہیں دے پاتے تو لاسٹ سین اسٹیٹس کو ہائیڈ کرنا بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس سے لوگوں کو یقین ہو جاتا ہے کہ آپ نے کافی وقت سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا۔ اس کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی میں جاکر لاسٹ سین اینڈ آن لائن کے آپشن میں نو باڈی پر کلک کریں۔