اٹلی میں 2600 سال پرانا قبرستان دریافت

اٹلی میں ایک کارخانے کو توسیع دینے کے کام کے دوران ماہرین آثار قدیمہ نے 2600 سال پرانا قبرستان دریافت کرلیا جو تاریخی مقبروں اور نایاب خزانوں سے بھرا ہوا تھا۔

یہ واقعہ اٹلی کے شہر گراگنانو میں سامنے آیا جہاں ایک پاستا تیار کرنے والے کارخانے کو توسیع دی جا رہی تھی۔اس کارخانے کی توسیع کا کام 2025 اور 2026 کے دوران ہوا تھا۔

جولائی میں مقامی حکام کی جانب سے اس ہزاروں سال پرانے قبرستان کی دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ماہرین آثار قدیمہ کے تخمینے کے مطابق یہ قبرستان 2600 سال پرانا اور Archaic عہد کا ہے جو کہ رومی سلطنت کے عروج سے بھی صدیوں سال پہلے کا ہے۔

اس مقام کی کھدائی کے دوران پتھروں سے بنے چیمبرز میں انسانی باقیات، پتھروں کے برتن اور دیگر نوادرات کو دریافت کیا گیا۔

Back to top button