دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ترک صدر

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کاکہنا ہے کہ  پاکستان کے ساتھ باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں ، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ہے، ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انقرہ میں ترک صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی، رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیےنے مثالی ترقی کی ہے۔انقرہ میں شاندار استقبال پر صدر رجب طیب اردوان کے شکرگزار ہیں۔ان سے ملاقارت پر خوشی ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ رجب طیب اردوان نے 2022کے تباہ کن سیلاب میں ایک بار پھرپاکستان کا دورہ کیا، 2010کے سیلاب میں بھی آپ نے پاکستان کادورہ کرکےمتاثرین سےبھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ترکیے کے ساتھ مختلف منصوبوں پر کام شروع کرنے پراتفاق کیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو خوش آمدید کہتے ہیں، ترکیے اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ترکیہ اپنے بھائی پاکستان کی ہرممکن مدد اور تعاون کیلئےہروقت تیار ہے۔دفاعی شعبےمیں مشترکہ منصوبےشروع کرنا چاہتے ہیں، جبکہ عالمی امورپردونوں ملکوں کےخیالات میں مکمل ہم آہنگی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے جبکہ اُن کی ترک صدر سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ترک دارالحکومت انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترک وزیر دفاع یشار گیو لر، ڈپٹی گورنر انقرہ ظفر اورحان، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، حکومت ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور انقرہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں نے استقبال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیے میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Back to top button