پی ایس ایل میں ملتان سلطانزکی پہلی فتح،لاہورقلندرزکوشکست

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں ملتان سلطانز نے پہلی فتح حاصل کرلی۔لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست کاسامناکرناپڑا۔
ملتان میں کھیلے گئے ایونٹ کے 12 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنا سکی۔
قلندرز کی جانب سے سکندر رضا ناٹ آؤٹ 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سیم بِلنگز 43، فخر زمان 32، ڈیرل مچل 19، عبداللہ 18، محمد نعیم 11، آصف آفریدی 4، کپتان شاہین شاہ آفریدی 2، رشاد حسین 2 جبکہ حارث رؤف 1 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔زمان خان 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسامہ میر اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 جبکہ جوش لٹک اور ڈیوڈ ولی نے 1، 1 کھلاڑی آؤٹ کیا۔
پہلے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز اسکور کیے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان دھواں دار 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عثمان خان 39، کپتان محمد رضوان 32، ایشٹن ٹرنر 15 اور مائیکل بریسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔افتخار احمد 40 اور کامران غلام 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے دو وکٹیں جبکہ آصف آفریدی، سکندر رضا اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی جبکہ حارث رؤف سب سے 3 اوورز میں 54 رنز دے کر سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔
ملتان سلطانز کے سکواڈ میں محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل شامل تھے۔
لاہور قلندرز کےسکواڈ میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، زمان خان، آصف آفریدی شامل تھے۔