مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ کا واقعہ : پاکستان کا اظہار افسوس

پاکستان نےمقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پرہونے والے حملے پر اپنا رد عمل ظاہر کر دیا ۔

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کےسیاحتی مقام پہلگا میں دو غیر ملکیوں سمیت 26 سیاحوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ 12 افراد زخمی بھی ہوئےتھے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سیاحوں میں سےہلاک اورزخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے ہے۔

مقبوضہ وادی کےوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے واقعے پر افسوس کا اظہارکیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے بھی فائرنگ کےواقعےکی مذمت کی گئی تاہم بھارتی میڈیا نےایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے کے فوری بعد بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔

ایشیا ئی خطے میں امن ایٹمی خطرات میں کمی سےممکن ہے، بھارت جوہری خطرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرے، جنرل ساحر شمشاد مرزا

 

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا اور  کہا کہ ضلع اننت ناگ میں ہونے والےحملےمیں سیاحوں کی ہلاکت پر نہایت  تشویش ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی دفترخارجہ کےترجمان کا کہنا تھا حملےمیں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سےاظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور حملے کےزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں ۔

Back to top button