امریکا سے تجارتی خسارے کےحل کے لیے مذاکرات کریں گے : وزیر خزانہ

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی فنڈ برائےترقی کےسی ای او سلطان بن عبدالرحمان المرشد سے ملاقات کی ۔
سلطان بن عبدالرحمان المرشد سےملاقات کےدوران وزیرخزانہ نےسعودی آئل سہولت کے تحت واجب الادارقوم کی فوری ادائیگی کی درخواست کی اور ساتھ ہی سعودی فنڈ سے کراچی کوئٹہ این-25 منصوبے کے لیے مالی معاونت کی درخواست بھی کی۔
اس سے پہلے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ امریکا سے ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنےپربات چیت جاری ہے ،امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو جائزہ لینے کو تیار ہیں۔
کامران مرتضیٰ نے پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی وجہ بتادی
دوسری جانب اٹلانٹک کونسل تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ حکومت امریکا سے تجارتی خسارے کو حل کرنےکےلیےتعمیری بات چیت کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح وفد کے دورے کی توقع ہے۔
مزید برآں وزیر خزانہ نے عالمی بینک جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات کی جس دوران روزگار میں اضافے کےلیےنجی سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔