اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے، آرمی چیف عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےکہاہے کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے۔ جوشریعت اور آئین کونہیں مانتے ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے۔
نیشنل علماء کنونشن سے خطاب کرتےہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھاکہ پاک فوج اللہ کےحکم کےمطابق فساد فی الارض کے خاتمے کےلیےجدوجہد کررہی ہے، جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے، ہم کہتے ہیں کہ احتجاج کرناہے تو ضرورکریں تاہم پر امن رہیں، اللہ تعالیٰ کافرمان ہے کہ دین میں جبر نہیں ہے۔
سپہ سالار اور حکومت کا اشتراک پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
آرمی چیف نےکہا کہ پاکستان نے 40 سال سے زیادہ عرصے تک لاکھوں افغانیوں کی مہمان نوازی کی،دہشت گردی کی جنگ میں خیبرپختونخوا کےعوام نےبہت قربانیاں دیں، ہم پختون بھائیوں اور خیبرپختونخوا کےعوام کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے ان کےساتھ کھڑے ہیں۔آرمی چیف نےکہا کہ خوارج ایک بہت بڑا فتنہ ہیں، فتنہ خوارج کی خاطر اپنےہمسایہ برادر اسلامی ملک سےمخالفت نہ کریں۔
جنرل عاصم منیر کاکہنا تھاکہ جرائم پیشہ افراد اور اسمگلرز مافیادہشت گردی کی پشت پناہی کررہے ہیں، سوشل میڈیا کےذریعے انتشار پھیلایاجاتا ہے۔