سپہ سالار اور حکومت کا اشتراک پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد میں علماء و مشائخ کانفرنس سےخطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قومی یکجہتی، اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔ سپہ سالار اور حکومت کا اشتراک پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خون کےدریا عبور کرنے کےبعد معرض وجودمیں آیا، آزادی کےلیے قائد اعظم کی قیادت میں عظیم تحریک چلائی گئی، 14 اگست کو77واں یوم آزادی جوش وخروش سےمنائیں گے۔ علماء معاشرے میں تقسیم در تقسیم رکوائیں۔

صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کردیے

وزیر اعظم نےکہا کہ 77 سالہ اجتماعی کمزوریوں اور کامیابیوں کوسامنے رکھنا چاہیے، ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے دن رات محنت کرنی چاہیے،ہمیں سماجی، معاشی چیلنجز کا حل نکالنا ہے، حکومت اور آئینی اداروں کے درمیان موجودہ تعاون پہلےکبھی نہیں دیکھا۔

کانفرنس سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خطاب سے متعلق وزیر اعظم نےکہا کہ آرمی چیف کی پرجوش تقریر کےبعد کسی اضافے کی ضرورت نہیں، آرمی چیف نےقرآن کی روشنی میں اللہ کےاحکامات کےتابع گفتگو کی، سپہ سالار نےتفصیلی طور پر سنگین معاشی حالات کا ذکر کیا، آرمی چیف کی گفتگو ہم سب کےلیے مشعل راہ ہے۔

Back to top button