ایغور مسلمانوں پر مظالم ، امریکہ کا چین کیخلاف بل منظور

امریکہ نے چین میں ایغور مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کیخلاف بل کی منظوری دے دی ہے۔

بل کو ایوان نمائندگان کی جانب سے منظور کیے جانے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کے پاس دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کیے گئے بل میں چین کے ایغور مسلمانوں سے ناروا سلوک کی مذمت کی گئی ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے چین کیخلاف بل کو منظور کیا گیا ہے۔

چین کے خلاف بل کے حوالے سے گفتگو کرتے سپیکرامریکی ایوان نمائندگان کا کہنا تھا کہ چین ایغور اور اقلیتوں کے خلاف جبر کا استعمال کر رہا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اس کے علاوہ بل میں سنکیانگ سے درآمدات پر پابندی لگانےکی سفارش بھی کی گئی۔

Back to top button