پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز سے متعلق الیکشن کمیشن کی اپیل منظور، لاہور ہائی  کورٹ کا فیصلہ کالعدم

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرتےہوئے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل سےمتعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت مکمل کرکےفیصلہ محفوظ کیاتھا،چیف جسٹس نے فیصلہ پڑھ کرسنایا اور پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز سے متعلق الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔۔

عدالت کا فیصلہ 5 صفر سےآیا جس میں کسی جج کی جانب سےفیصلے کی مخالفت نہیں کی گئی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہےکہ لاہور ہائی کورٹ کی سنگل بینچ کا فیصلہ بطور عدالتی نظیر بھی پیش نہیں کیا جاسکتا، ہائی کورٹ جج نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کی ملاقات نہ ہونا مد نظر نہیں رکھا، اگر ملاقات نہ ہونا مد نظر رکھتےتو ایسا فیصلہ نہ کیاجاتا۔

سپریم کورٹ نےکہا کہ تنازع جب آئینی ادارےسے متعلق ہو تو محتاط رویہ اپنانا چاہیے، الیکشن کمیشن نےاستدعا کہ تھی کہ الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل الیکشن کمیشن کااختیار ہے، الیکشن کمیشن کا مؤقف تھا کہ ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتی۔

چیف جسٹس نےبتایا کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی کا اضافی نوٹ ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کےسنگل بینچ نے 12 جون کو پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کےلیے مزید 4 ججز کی تعینات کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سےرجوع کیاتھا۔

’فلور کراسنگ‘ سے متعلق آرٹیکل 63- اے سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

Back to top button