کپل شرما بھارتی ایئر لائن پر برس پڑے، بے شرم قرار دیدیا

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما پرواز کی ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر پر بھارتی ائیرلائن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بے شرم قرار دیدیا، ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے کامیڈین نے پرواز میں تاخیر کی وجہ بھی بتائی جس پر صارفین حیران رہ گئے۔ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی ایئر لائن کی سروس پر مایوسی کا اظہار کیا اور ایئر لائن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلے آپ نے ہمیں بس میں 50 منٹ تک انتظار کروایا اور اب آپ کی ٹیم کہہ رہی ہے کہ پائلٹ ٹریفک میں پھنس گیا ہے، پرواز میں تاخیر کی وجہ جان کر غیر یقینی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا سچ میں؟ انہوں نے ایئر لائن میں دوبارہ سفر نہ کرنے کا تہیہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ہمیں رات 8 بجے تک ٹیک آف کرنا تھا تاہم اب 09:20 ہو چکے ہیں اور آپ کے پائلٹ کا کچھ اتا پتہ نہیں ہے، اسے تو اس وقت کاک پٹ میں ہونا چاہئے تھا، کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ 180 مسافر دوبارہ انڈیگو میں سفر کریں گے؟ یقیناً کبھی نہیں، بے شرم۔کپل شرما نے پوسٹ کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد دوباہ پوسٹ شیئر کی اور تازہ صورتِ حال سے آگاہ کیا، طیارے سے اترتے مسافروں کی ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ ’اب ایئر لائن کا عملہ تمام مسافروں کو یہ کہہ کر طیارے سے اُتار رہا ہے کہ وہ ہمیں دوسرے طیارے میں منتقل کریں گے لیکن ہمیں ایک بار پھر ٹرمینل پر واپسی جا کر سیکیورٹی چیک کے عمل سے دوبارہ گزرنا پڑے گا، کامیڈین نے تقریباً ایک گھنٹے بعد ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں پریشان حال مسافروں کو ایئر لائن کی سروس پر مایوسی کا اظہار اور احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں ائیرلائن سے مخاطب ہو کر لکھا کہ آپ کو شرم آنی چاہئے، کئی لوگ آپ کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں، جھوٹ، جھوٹ اور صرف جھوٹ، پرواز میں کچھ ضعیف العمر افراد بھی موجود ہیں جو وہیل چیرز پر ہیں اور ان کی حالت اچھی نہیں ہے۔

Back to top button