آئینی ترامیم کےحوالے سے اب بھی وہی صورت حال ہے، جو دو ہفتے پہلےتھی : سینیٹر کامران مرتضیٰ

جے یو آئی ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ جے یو آئی خون خرابے کی دھمکی پر دباؤ کے تحت کسی سے تعاون نہیں کرےگی۔آئینی ترامیم کےحوالے سے اب بھی وہی صورت حال ہے، جو دو ہفتے پہلےتھی۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نےکہا کہ آئینی ترمیم سےمتعلق صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پیپلز پارٹی کےعلاوہ کسی نے ہم سےمسودہ شیئر نہیں کیا پیپلز پارٹی کی جانب سےدیے گئے مسودے پر کل بات ہوگی۔انہوں نےکہا کہ ترمیم ہماری نہیں،حکومت کی ضرورت ہے،حکومتی ترمیم رات کےاندھیرے میں لائی،ٹائمنگ مناسب نہیں،مسلم لیگ نے ترمیم سےمتعلق ابتدائی دستاویزات شیئر کیےتھے، 15ستمبر کے بعد ن لیگ کی جانب سےکوئی مسودہ شیئر نہیں کیاگیا،پی ٹی آئی کو ساتھ نہ بٹھانےکا حکومتی رویہ مسائل کو جنم دے گا۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری سفارشات اسلامی نظریاتی کونسل سے متعلق ہیں،ہمیں بھی الیکشن سےمتعلق تحفظات ہیں۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمٰن کی رضامندی سے ترمیم کی تراش خراش ہوچکی ہے۔انہوں نےکہا تھا کہ ترمیم کب لائی جائے گی اس کا حتمی ٹائم فریم نہیں دےسکتے،ہفتہ دس دنوں میں ترمیم سے متعلق صورت حال واضح ہوجائےگی۔

آئینی ترمیم کا معاملہ جسٹس فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے آگے بڑھ سکتا ہے : عرفان صدیقی

 

Back to top button