آئینی ترمیم کی منظوری سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی نئی لہر

26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے۔

26 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کےبعد آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 711 پوائنٹس کااضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کےمطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای-100 انڈیکس 711 پوائنٹس یا 0.83 فیصد بڑھ کر 85 ہزار 961 پر پہنچ گیا۔

انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس : چیف جسٹس اور حامد خان میں تلخ جملوں کا تبادل

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے کےدوران 100 انڈیکس200 پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس85400 پوائنٹس سے کم ہوکر 85200 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، کاروباری ہفتے کے دوران 3دن مندی کے اثرات غالب رہے۔

اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کےاختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 233.31 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، جس سے 85483.40 پوائنٹس سےکم ہوکر 85250.09 پوائنٹس ہو گیا، اسی طرح 356.64 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 27159.68 پوائنٹس سے گھٹ کر 26803.04 پوائنٹس پر آگیا جب کہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس54537.22 پوائنٹس سے بڑھ کر 54927.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Back to top button