آئی ایم ایف ملکی خودمختاری کےلیے خطرہ بن گیا ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی وفاقی بجٹ پر اعتراضات اٹھادیے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا اور آئی ایم ایف پاکستان کی خودمختاری کےلیے خطرہ بن گیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ ایکسپورٹ کا مرکز ہے، ایکسپورٹرز پر لگائے گئے ٹیکس سے ایف بی آر کی کرپٹ مافیا کو فائدہ ہوگا۔

یاد رہے کہ یکم جولائی سے نئے مالی سال  2024-25 کا آغاز ہوگیا ہے اور قومی اسمبلی سے منظور بجٹ بھی نافذ العمل ہوگیا۔

Back to top button