آئی کیوب قمر سے حاصل ہونے والی پہلی تصویرموصول

پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’ آئی کیوب قمر’ کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل، پہلی تصویر بھی بھیج دی۔
انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگالیے پہلی تصویر سورج جبکہ دوسری چاند کی لی گئی ۔مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گاپاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 8 مئی کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا
انسٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے مطابق مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گاچاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سٹیلائٹ آئی کیوب قمر 12 گھنٹے میں چاندکاچکر مکمل کرتا ہے، آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا جبکہ آئی کیوب قمر کے سگنلز 3 لاکھ 60ہزارسے4 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول ہوں گے۔
ڈاکٹر خرم خورشید کے مطابق آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز ، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے،اور مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہےگا۔
