ایک کروڑ 40 لاکھ ایرانی وطن پر جانیں قربان کرنےکےلیے تیار ہیں : مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کےلیے ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد شہریوں نے رضاکارانہ طور پر جانیں قربان کرنے کےلیے تیار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ میں خود بھی ایران کےلیے قربانی دینے والوں میں شامل ہوں اور رہوں گا۔
یاد رہے کہ ایران نے عارضی جنگ بندی مسترد کرتےہوئے تنازع کا مستقل خاتمہ، پابندیوں کا خاتمہ اور اسرائيل و امریکی حملوں سےہوئے نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
