ہزاروں کلومیٹرنئی سڑکیں بنیں کیا تنقید کیلئےجہازہی ملا،مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہزاروں کلومیٹر سڑکیں بنیں، لیکن اُن پر تنقید کےلیے صرف جہاز کا معاملہ ملا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ صوبے کے وسائل کا استعمال کرکے لانگ مارچ کرتے ہیں، ان سے نہیں پوچھا جاتا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا؟
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارکردگی اور رابطے پر توجہ ہے، صوبے میں آپ کو دہشت گردی نظر نہیں آئے گی، ہم نے کچے کے علاقے میں ریاست کی عملداری کو بحال کیا، دہشت گرد کہیں سے بھی آئیں وہ دہشت گرد ہی ہیں ان کی کوئی درجہ بندی نہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنے اپنے ایجنڈے پر بات کرنے سے ملک ترقی نہیں کرسکتا، ایک وقت تھا خیبر پختونخوا پر امن ہوا کرتا تھا اب دیکھ لیں، آج کے پی میں ہمارے جوان اور افسران شہید ہو رہے ہیں، داخلی طور پر بیرونی سیکیورٹی کی سپورٹ بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو رہا ہے، دہشت گردوں نے خیبر پختونخوا کا حسن تباہ کر دیا ہے، گورننس اور پرفارمنس میں بہتری کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
