ایران ہرطرح کی انڈسٹری لگاسکتا ہے تو ہم کیوں پیچھے ہیں؟محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایران میں ہرطرح کی انڈسٹری لگی ہوئی ہے، اگر ہم بھی میڈ ان پاکستان پرچلے جائیں تو مسئلہ حل ہوجائے گا، ایران پرپابندیاں ہیں اگر وہ آگے جاسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں جاسکتے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتا ہوں، جہاں آپ کو ضرورت ہے میں 24 گھنٹے حاضر ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران میں ہر طرح کی انڈسٹری لگی ہوئی ہے، ہم بھی میڈ اِن پاکستان پرچلےجائیں تومسئلہ حل ہوجائےگا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایران میں ہرطرح کی انڈسٹری لگی ہوئی ہے، اگر ہم بھی میڈ ان پاکستان پرچلے جائیں تو مسئلہ حل ہوجائے گا، ایران پرپابندیاں ہیں اگر وہ آگے جاسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں جاسکتے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حل یہی ہےکہ کسی نہ کسی طریقے سے ایکسپورٹ بڑھائیں۔ نظام کو ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہے، آپ کو ساتھ دینا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بزنس پاسپورٹ پرکام ہورہا ہے،کاروبار کے لیے جو سہولت چاہیے ہم دیں گے۔
