سیاسی مسائل کاحل سیاسی اندازمیں تلاش کرناہوگا،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی انداز  میں تلاش کرنا ہوگا، سیاسی اختلافات کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا ہوگا۔

بلاول بھٹو کاتحریک انصاف کے لانگ مارچ اور مذاکرات کے ردعمل میں کہنا تھا کہ حکومت نے سیاسی مسائل کے حل کےلیے اپوزیشن سے مذاکرات کی تجویز  مان لی۔مذاکرات اپوزیشن کے غیر مشروط لانگ مارچ ختم کرنے پر منتج ہونے چاہئیں، لانگ مارچ ختم ہو تو قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہوسکتی ہے،  پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف ہر آئینی راستہ اختیار کرنے کےلیے پرعزم ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، دہشتگرد گروپوں کو پڑوسی ممالک سے فعال حمایت مل رہی ہے، پڑوسی ممالک سے لاحق خطرات سے مل کر نمٹنا ہوگا۔

Back to top button