اللہ کا شکر !آج عمران خان کا واحد احسان بھی اتر گیا

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے نتیجے میں ڈی سیٹ ہونیوالے رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج عمران خان کا صوبائی سیٹ کی صورت میں کیا گیا واحد احسان بھی ان کے سر سےاتر گیا ہے۔
ای سی پی کی طرف سےپی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ قرار دیے جانے کے بعد اپنے ردعمل میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان اور پارٹی پر 10 سال کے احسانات کا معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں، اللہ تعالیٰ بہترین انصاف کرنےوالا ہے۔
الیکشن کمیشن کے 23 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مخالف جماعت کے امیدوارکو ووٹ دیکر منحرف ہوئے، الیکشن کمیشن منحرف ارکان کے خلاف ڈکلیئریشن منظور کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ، 4 کا اسد کھوکھر گروپ اور 16 ارکان کا تعلق جہانگیرترین گروپ سے ہے۔