آریان خان کا نشہ کرنے کا عتراف، والد سے مل کر رو پڑے

بھارتی فلم انڈسٹری کے بیٹے آریان خان نے پولیس کے سامنے ممبئی ساحل پر کروز شپ پارٹی میں ممنوعہ نشہ آور اشیاء لے جانے اور پینے کا اعتراف کر لیا ہے۔
تفتیشی افسر نے آریان خان اور ارباز مرچنٹ سے سوال کیا کہ کیا ان کے پاس کوئی نشہ آور چیز ہے؟ سوال کے جواب میں ارباز مرچنٹ نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس چرس ہے جو انھوں نے جوتوں میں چھپائی ہوئی ہے ، ارباز مرچنٹ نے زپ لاک بیگ نکالا تو اس میں سیاہ رنگ کا ایک مادہ موجود تھا ، برآمد اشیا کے چرس ہونے کی تصدیق ہوئی۔
دریں اثنا بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے این سی بی میں گرفتار بیٹے آریان خان سے ملاقات کی جس کے دوران آریان والد سے پہلی ملاقات کے دوران جذبات میں آ کر رو پڑے۔ شاہ رخ نے بیٹے سے ملاقات کے لیے باقاعدہ این سی بی سے اجازت لی تھی۔
واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے گزشتہ ہفتے ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پر پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا بعد ازاں عدالت نے آریان 7 اکتوبر تک ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
