آٹھ ہفتوں میں تیسرے بھارتی اداکار کی خودکشی

گزشتہ روز ہی خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی ٹیلی وژن کے اداکار 44 سالہ سمیر شرما نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی۔
پولیس نے ممبئی کے رہائش سے سمیر شرما کی پنکھے میں لٹکی ہوئی لاش برآمد کی تھی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے مالی مشکلات کے باعث خودکشی کی ہوگی۔
سمیر شرما سے چند دن قبل بھی تامل اداکارہ وجیا لکشمی نے تامل ناڈو کے مقامی سیاستدانوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم بروقت کارروائی کرکے ان کی زندگی بچالی گئی تھی۔ وجیا لکشمی سے قبل 14 جون کو بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ نے خودکشی کی تھی اور ان کی اچانک خودکشی نے بولی وڈ میں نیا تنازع کھڑا کردیا تھا۔
5f2c095b6f0d1سشانت سنگھ کے مذکورہ اقدام سے چند دن قبل ہی ان کی سابق خاتون منیجر نے بھی خودکشی کرلی تھی اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ بھارت کی ایک اور 40 سالہ اداکارہ نے بھی خودکشی کرلی۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ڈراموں اور بھوجپوری فلموں کی مقبول اداکارہ 40 سالہ انوپما پھاٹک نے بھی ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی ابتدائی تفتیش میں اداکارہ کی جانب سے خودکشی کیے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ اداکارہ کی رہائش گاہ سے ان کا آخری خط بھی ملا ہے۔ انوپما پھاٹک کا تعلق ریاست بہار کے ضلع پرنیا سے تھا، تاہم وہ شوبز میں کام کرنے کی وجہ سے ممبئی میں شوہر کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔
5f1e76028adf6رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے خودکشی سے ایک روز قبل فیس بک پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی، جس میں وہ دوستوں کی بے وفائی کے شکوے کرتی دکھائی دیں۔ ممکنہ طور پر اداکارہ نے کورونا کی وبا کے باعث پیش آنے والی مالی مشکلات اور قریبی دوستوں کی جانب سے مشکل وقت میں ساتھ نہ دینے اور ان کی جانب سے دغا کرنے پر دل شکستہ ہوکر خودکشی کی۔ انوپما پھاٹک نے اس وقت خودکشی کی جب کہ ان کے شوہر کام کے سلسلے گھر سے دور تھے۔
انوپما پھاٹک کی خودکشی دو دن میں بھارتی اداکار کی دوسری جب کہ گزشتہ آٹھ ہفتوں میں کسی بھی اداکار کی تیسری خودکشی کی ہے۔ بھارتی شوبز انڈسٹری میں ماضی میں بھی متعدد اداکار و ماڈلز خودکشی کر چکے ہیں اور ایسے واقعات کے بعد انڈسٹری کے بااثر ترین افراد پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button