عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے امیدواروں کی دوڑ سے باہر

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے امیدواروں کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کےانتخاب کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جاری کردہ فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ چانسلر کے انتخابات کےلیے 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہونی ہے، چانسلر کےلیے 40 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا، جن میں 12 سے 13 امیدوار پاکستانی نژاد ہیں۔

خیال رہے کہ آکسفورد یونیورسٹی کے چانسلر کا عہدہ روایتی اور علامتی نوعیت کاہوتا ہے اور اس انتخاب میں نمایاں شخصیات حصہ لیتی ہیں۔

آکسفورڈ چانسلر شپ : عمران خان کےلیے لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کرلیں، ذلفی بخاری

امیدواروں میں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن، مشہور برطانوی آرکیٹیکٹ سر نورمن فوسٹر اور معروف وکیل بیرسٹر پیٹر کریگ شامل ہیں۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آکسفورڈ چانسلر شپ کی مہم کےلیے لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ذلفی بخاری کا کہناتھا کہ عمران خان کی میڈیا اور آکسفورڈ کی چانسلر شپ کی مہم کرنے کےلیے دو تین لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کےمعاملے پر معروف قانونی فرم میٹرکس چیمبرز نے اپنی رائے کا اظہار کرتےہوئے کہا تھا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے ضوابط کےمطابق چانسلر شپ کے اہل نہیں ہیں۔

سینئر قانون دان ہیوساؤتھی کےمطابق عمران خان مجرمانہ سزا پانے کے سبب اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔

Back to top button