اتحادی حکومت کا آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ

موجودہ اتحادی حکومت نے مشکل فیصلے کرتے ہوئے اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اتحادی حکومت اس حوالے سے تذبذب کا شکار تھی کہ آیا آئینی مدت پوری کی جائے یا پھر قبل از وقت انتخابات کی طرف جایا جائے۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے دوران اتحادیوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ اگست 2023 تک آئینی مدت ہر صورت پوری کی جائے گی، دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات کیلئے آج قطر روانہ ہوگئے۔

دوحہ روانگی سے قبل مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کے بغیر واپس نہیں آؤں گا، انہیں اس بات پر قائل کروں گا کہ موجودہ حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھا سکتے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف 25 مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر چکے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ ہم حکومت کا خاتمہ اور فوری انتخابات چاہتے ہیں۔

Back to top button