احاطہ پارلیمنٹ سے گرفتاریاں: اسپیکر کی آئی جی کی سرزنش اور فوری رہائی کا حکم

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کےاحاطے سے اراکین اسمبلی کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد پولس کی سرزنش کردی۔

پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتاری سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کےسربراہ محمود اچکزئی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں : اسپیکر کا ذمہ داروں پر ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں آئی جی اسلام آباد کو بھی طلب کیاگیا اور پارلیمنٹیرین کی گرفتاری کےمعاملے پر ان کی سرزنش کی گئی۔ایاز صادق  نے گرفتار اراکین اسمبلی کو فوری رہاکرنے کا حکم دیتےہوئے کہا کہ قانون ک مطابق پارلیمنٹ سے باہر جس کو چاہیں گرفتار کریں،پارلیمنٹ سےارکان کی گرفتاری ناقابل قبول ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت کےبعد مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نےبتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نےہدایت کی ہے کہ جو ارکان قومی اسمبلی گرفتار ہوئےان کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔ ان کاکہنا تھاکہ اسلام آباد پولیس سےرپورٹ مانگی گئی ہےکہ آپ نےکس طرح پارلیمنٹ اور لاجز سےارکان کو گرفتار کیا۔

Back to top button