اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکا دیا آج سے مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں : عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکا دیا،میں آج سے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی فریق سےبھی مذاکرات کےدروازے بند کررہا ہوں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتےہوئے عمران خان نے کہا کہ ساری پارٹی کو ہدایت ہےکہ اب اسٹیبلشمنٹ سےکوئی بات نہیں کرے گا اسٹیبلشمنٹ نےہمیں دھوکا دیا ہے اسٹیبلشمنٹ نےملک کی خاطر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کرنےکی درخواست کی تھی، 22 اگست کے جلسے کےلیے ہمارے قافلےبھی نکل چکےتھے۔

بائیس اگست کا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ملتوی کیا، عمران خان کا اعتراف

عمران خان نے کہاکہ آٹھ ستمبر کے جلسے کی تاریخ بھی اسٹیبلشمنٹ نےدی تھی جس کےلیے این او سی بھی دیاگیا، آٹھ ستمبر کے جلسے میں بھی ہمیں دھوکادیاگیا، انہوں نےکہا کہ 9 مئی کو ان کی پہلے سےتیاری تھی اسی لیے 10 ہزار لوگوں کو 24 گھنٹے میں اٹھا لیاگیا، 9 مئی کی فوٹیجز میں پی ٹی آئی کےلوگ نہیں ہیں یہ سی سی ٹی وی فوٹیجز ان کےپاس ہیں،دنیا میں کہیں بھی کسی جلسے کاٹائم مقرر نہیں کیاجاتا جلسہ کیاہوٹل کی تقریب تھی جو وقت پر ختم ہوجاتا؟ اسٹیبلشمنٹ سے کسی نےبات نہیں کرنی یہ دھوکےباز ہیں۔

Back to top button