وزیر اعظم دیامر ڈیم مکمل کرنے میں شہباز شریف سپیڈ دکھائیں،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ 18ویں ترمیم کے تحت گلگت بلتستان کو اس حق دلوائیں گے، وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ جلد از جلد دیامر بھاشا ڈیم مکمل کیا جائے، وزیر اعظم دیامر ڈیم مکمل کرنے میں شہباز شریف سپیڈ دکھائیں۔

گلگت بلتستان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7 جون کو جیالا وزیر اعلیٰ منتخب کرائیں گے، آئندہ بجٹ میں بینظیرانکم سپورٹ کے فنڈز میں اضافہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت انڈس واٹر ٹریٹی کو دہشت گردی کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک کو مشکل حالات میں ہماری جماعت کی حکومت کی ضرورت ہے، گزشتہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی تحفے میں پلیٹ میں رکھ کر حقوق نہیں دیتا، حقوق جد وجہد کرکے لینے پڑتے ہیں، ہم آپ کو آپ کے حقوق دلوائیں گے۔

Back to top button