پاسداران انقلاب نے ایک خودکار امریکی آبدوز پر قبضہ کرلیا

ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں امریکا کی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ ان کی فوج نے آبنائے ہرمز کے داخلے راستے میں امریکی خودکار آبدوز پر قبضہ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کےمطابق امریکی آبدوز کو آج صبح ایک پیچیدہ انٹیلی جنس اور آپریشنل کارروائی کے دوران قبضے میں لیاگیا۔آبدوز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایک ’سمارٹ‘ اور بغیر پائلٹ آبدوز ہے جو 2025 میں امریکی بحری بیڑے میں شامل کی گئی تھی۔
ایرانی حکام کےمطابق اس آبدوز کی اہم صلاحیتوں میں زیر آب جاسوسی اور نگرانی،سمندر کی تہہ کا نقشہ تیار کرنا، بارودی سرنگوں کی نشاندہی اور زیرآب کیبلز و پائپ لائنز کا معائنہ شامل ہے۔
ایرانی آئل ٹینکرز پر حملہ ، ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے
دوسری جانب امریکا نے تصدیق کرتےہوئے کہا ہےکہ مشرق وسطیٰ میں موجود ان کا آبدوز خراب ہوچکا تھا اور وہ ایک پرانے ماڈل کا تھا۔
