15 اکتوبر کو ہرحال میں احتجاج ہوگا، احتجاج کی قیادت خود کروں گا : حماد اظہر

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما حماد اظہر کا کہناہے کہ میری جان عمران خان سے زیادہ قیمتی نہیں، 15 اکتوبر کو ہرحال میں احتجاج ہوگا اور احتجاج کی قیادت خود کروں گا۔ یہ احتجاج عمران خان تک رسائی کےلیے کیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی کے روپوش رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا سب سے زیادہ خطرہ مجھے ہے، کہا جاتا ہے کہ اگر میں گرفتار ہواتو مجھے قتل کردیا جائے گا یاپھر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا لیکن میری جان عمران خان کی جان سےزیادہ قیمتی نہیں ہے، اگر مجھے اس مرد قلندر کےلیے اپنی جان کا نذرانہ دینا پڑا تو میں دوں گا۔
حماد اظہر کاکہنا تھا کہ اگر عمران خان تک ہمیں رسائی نہیں دی جاتی تو میں 15 اکتوبر کو خود باہر نکل کر احتجاج کی قیادت کروں گااس احتجاج میں میں اکیلا نہیں ہوں گا،پرعزم اور محب وطن عوام کا سمندر میرےساتھ ہوگا۔
حماد اظہر نےکہا کہ عمران خان ہماری ریڈلائن ہے جو اس قوم کو مایوسی اور دلدل
ایک ”سیاسی جماعت“ایس سی اوکو سبوتاژ کرناچاہتی ہے،اسحاق ڈار
سے نکال سکتاہے،پی ٹی آئی کےتمام ٹکٹ ہولڈر اور عہدیدار 15 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں اور جو نہیں پہنچےگا وہ اس دن کے بعد ٹکٹ ہولڈر اور عہدیدار نہیں رہےگا۔
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں چین،روس اور بھارت سمیت دیگر ممالک کےسربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔
پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کےموقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے، تحریک انصاف نے شرط لگارکھی ہے کہ عمران خان سے ملاقات کرادو، 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گےتاہم حکمران جماعت ن لیگ نے پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
ادھر شنگھائی کانفرنس کےموقع پر ڈی چوک میں احتجاج پر تحریک انصاف کےاندر سے بھی آوازیں اٹھ گئی ہیں۔
