ایس سی او سمٹ:روس،قازقستان،بھارت کےوفود پاکستان پہنچ گئے
شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کےسلسلے میں روس،بھارت اورقازقستان کےوفود پاکستان پہنچ گئے۔
تین ممالک کےوفودنیو اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچےجنہیں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل تک پہنچایا گیا۔
نورخان ایئربیس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات
شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کےلیےسربراہان سمیت زیادہ تروفود کی موومنٹ نورخان ایئربیس کےذریعے ہونی ہےاس لیےنورخان ایئربیس سےاسلام آبادتک بھی سیکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کیےگیےہیں۔
واضح رہےکہ ایس سی اوسمٹ16اور17اکتوبرکوپاکستان کےسربراہی میں اسلام آباد میں منعقد ہورہی ہے۔
ایس ای اوکانفرنس کی تیاریاں مکمل،سخت سکیورٹی انتظامات
چینی وزیراعظم لی کیانگ14 تا17اکتوبر2024 کوپاکستان کا دوطرفہ دورہ کررہے ہیں جو کل اسلام آبادپہنچیں گے۔
پاکستان اور چین کے مابین وفود کی سطح پرملاقات ہوگی
پی ٹی آئی احتجاج کی آڑمیں بلیک میل کررہی ہے،طلال چودھری
ترجمان دفترخارجہ کا اہم بیان
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعظم لی کیانگ مذاکرات میں اپنےاپنےوفودکی قیادت کریں گے۔
دونوں وزرائےاعظم اقتصادی اورتجارتی تعلقات،سی پیک کےتحت تعاون پر جامع بات چیت کریں گے۔دونوں فریقین علاقائی اورعالمی پیش رفت پربھی بات کریں گے۔
چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے ملاقات ہوگی
چینی وزیراعظم کی اہم ملاقاتیں ہوں گی
چینی وزیراعظم صدرآصف علی زرداری،پارلیمانی رہنماؤں اورعسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہان حکومت کی کونسل کےاجلاس میں شرکت کریں گے۔