رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑکےاثاثوں کی چھان بین شروع

پنجاب سے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیاگیا۔
الیکشن کمیشن میں درخواست میاں آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں ثاقب چدھڑ کے کاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
ذراعئع کے مطابق ثاقب چدھڑ کے خلاف سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس نااہلی کی درخواست پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے، اس لیے ان کی رکنیت برقرار رہنے یا نہ رہنے کی جانچ پڑتال کے لیے انتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رکنِ پنجاب اسمبلی پر ایک خاتون کو مہنگی گاڑیاں، قیمتی تحائف اور جائیداد گفٹ کرنے کے الزامات ہیں۔
الیکشن کمیشن میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رکنِ اسمبلی کی مالی شفافیت اور آمدن کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ ہے، جبکہ منتخب نمائندے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے قانونی طور پر پابند ہیں۔
میاں آصف محمود ایڈوککیٹ کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور زیرِ کفالت افراد کے تمام پرانے اور نئے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔
