ایران کے خلاف جنگ کے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں : صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں،چاہے اس کا نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کارکردگی پر منفی اثر ہی کیوں نہ پڑے۔دوبارہ بھی موقع ملا تو ایران پر حملےکا ہی فیصلہ کروں گا۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،جنگ کے نومبر کے وسط مدتی انتخابات پر کوئی اثرات نہیں آئیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ میرے حامی ایران کےخلاف جنگ کے معاملے پر مایوس نہیں،میرے حامیوں کو فخر ہےکہ ہم ایران کےخلاف جنگ لڑرہے ہیں،ایران میں بعض لوگ واشنگٹن میں سیاسی تبدیلی کا انتظار کررہے ہیں،ایران کو امید ہےکہ ڈیموکریٹس اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنےدیں گے۔
امریکا نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کردی : امریکی میڈیا
ٹرمپ نے کہاکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا میری اولین ترجیح ہے، ایران جنگ وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہوجائے گی،ایران کےخلاف جنگ شروع کرنے کےفیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں،ایران کی بحری صلاحیت ختم کر دی ہے۔
