فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔جس میں علاقائی صورت حال اور علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی کی ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی موجودہ صورت حال کے علاقائی امن و استحکام پر ممکنہ اثرات پر بھی بات چیت ہوئی۔
گفتگو میں علاقائی ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون بڑھانے پر بھی زو دیا گیا۔
ایران کے خلاف جنگ کے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں : صدر ٹرمپ
دوسری جانب امریکا نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کردی ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہےکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ روز بحیرہ احمر میں حوثیوں سے لاحق خطرے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
رپورٹ کےمطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر پر زوردیا کہ وہ حوثیوں کے خلاف کارروائی کریں تاہم صدر ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا۔
