27 ستمبر کو اسلام آباد ضرور آئیں گے : وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا

 

 

 

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا کہنا ہے کہ گورنر راج لگالیں یا سہیل آفریدی کو نااہل قراردے دیں، 27 ستمبر کو ہم اسلام آباد ضرور آئیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا کہنا تھا کہ مارچ روکنے کی ایک ہی صورت ہےکہ عمران خان سے ملاقات کرائیں،وہ جو حکم دیں گے اُس پر عمل ہوگا۔

شفیع جان نے کہا کہ حکومت نو مئی جیسا واقعہ کرنا چاہتی ہے،ہمیں اس پر نظر رکھنا ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی شفیع جان نے کہا کہ اب مذاکرات کا وقت نکل چکا ہے،تین دفعہ ہم نے مذاکرات کی کوشش کی اور تینوں دفعہ مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے پشاور میں ڈیرے کیوں ڈال لئے؟

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا مارچ آزاد الیکشن کمیشن اور آزاد عدلیہ کےلیے ہے۔عمران خان جھوٹے مقدمات میں جیل میں ہیں،ہمیں دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے۔

Back to top button