پی ٹی آئی کا مارچ آزاد الیکشن کمیشن اور آزاد عدلیہ کےلیے ہے : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مارچ آزاد الیکشن کمیشن اور آزاد عدلیہ کےلیے ہے۔
لاہور ہائی کورٹ بار میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹے مقدمات میں جیل میں ہیں،ہمیں دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ صوبوں یا دیگر مسائل کے حل کےلیے اسمبلی میں بحث کرائیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی قیادت نے صوبے میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےلیے قیادت نے وزیراعلی سہیل آفریدی کو صوبے میں آنے کی دعوت دے دی۔
پنجاب کے بڑے بڑے شہروں سے بھی PTIکارکنان غائب کیوں؟
رکن قومی اسمبلی نثار جٹ نے اس حوالے سے کہا ہےکہ متفقہ طور پر پنجاب میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی جب تشریف لائیں گے ہم انہیں ویلکم کریں گے۔
