سعودی عرب پر ڈرون حملے، عراق نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا

سعودی عرب میں حالیہ ڈرون حملوں کے بعد عراق نے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا، عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ایک عراقی فوجی کمانڈر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے، جب تحقیقات میں تصدیق ہوئی کہ سعودی عرب کو نشانہ بنانےوالے حالیہ ڈرون حملے عراق سے کیےگئے تھے۔
بیان کےمطابق برطرف کیےگئے کمانڈر جنوبی عراق کے صوبے میسان میں فوجی کارروائیوں کی سربراہی کررہے تھے۔
بیان کے مطابق ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔
خبر ایجنسی کےمطابق عراق نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کےبعد احتیاطاً شلمچہ بارڈر کراسنگ بند کردی ہے۔
عراق سے سعودی عرب پر ڈرون حملے، متعدد افراد زخمی
دوسری جانب عراقی فوج کےترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ عراقی وزیراعظم نے حملوں کے حالات اور اس کے پسِ پردہ فریقین کے بارے میں فوری تحقیقات کرنے اور حملے میں ملوث ثابت ہونےوالے ہر شخص کےخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔
