تیاری ناکافی، پی ٹی آئی پنجاب کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مطالبہ

 

 

 

پی ٹی آئی پنجاب کے رہنماؤں نے پارٹی قیادت سے 27 ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کی درخواست کردی، ارکان کا مؤقف ہےکہ احتجاج کےلیے تیاری مکمل نہیں۔

جمعرات کو پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس ہوا،جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی پنجاب ارکان کے مطالبے پر خصوصی طور پر اجلاس بلایا گیاتھا۔اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق ارکان سے مشاورت کی گئی جس پر اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت ارکان نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

27 ستمبر کو اسلام آباد ضرور آئیں گے : وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا

ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی ارکان کا موقف تھا کہ لانگ مارچ کےلیے تیاری ناکافی ہے۔

اجلاس میں پنجاب سے تعلق رکھنےوالے پارٹی رہنماؤں نے شکوہ کیاکہ لانگ مارچ کا اعلان کرنےسے پہلے مشاورت نہیں کی گئی جب کہ پشاور میں ہونےوالے اجلاس میں بھی پنجاب کے اراکین کو نہیں سُناگیا۔

پی ٹی آئی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر علی عمران نے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ نے بتایاکہ ان سے مشاورت نہیں ہوئی،پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز کو بلایا گیاتھا تاکہ 27 ستمبر کا پلان آگے بڑھ سکے۔

 

Back to top button