قومی اسمبلی نے نئے صوبوں کی قرارداد منظور کی تو سندھ اسمبلی مسترد کردے گی : وزیراعلیٰ سندھ

 

 

 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی ایڈمنسٹریٹیو یونٹس یا نئے صوبوں کی قرارداد منظور کرتی ہے تو سندھ اسمبلی اس قراردار کو مسترد کردے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ صوبائی حدود میں تبدیلی آئینی ترمیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ملک میں فوری نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام ناممکن کیوں؟

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں نئے صوبے پر کسی کو بات کرنے سے نہیں روک سکتے، ملک میں جو بھی فیصلے کرنےہوں وہ باہمی مشاورت سے کریں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میر رضا کیس میں سندھ حکومت کی پہلے کوئی مداخلت تھی نہ اب ہوگی۔

 

Back to top button