عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی اور یہ ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
اس سے قبل آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا دن تھا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنی کابینہ کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر پہنچے جہاں پولیس نے انہیں روک لیا۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی فیکٹری ناکے پر پہنچیں تھیں تاہم ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔
